مہر خبررساں ایجنسی نے ڈان کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ جنوبی افریقہ میں ڈکیتی کے دوران مزاحمت پر 3 پاکستانیوں کو قتل کردیا گیا۔ ملزمان سیاہ فام بتائے گئے ہیں،جو واقعہ کے بعد فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے، واقعہ کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی موجود ہے۔دوران ڈکیتی مزاحمت پر قتل کیے جانے والے تینوں پاکستانی جنوبی افریقہ میں روزگار کے سلسلے میں مقیم تھے۔قتل ہونے والے 3 میں سے 2 افراد، افتخار احمد اور کاشف علی کا تعلق ضلع گجرات کے علاقے جلال پور سے جبکہ تیسرے شخص سرفراز کا تعلق ضلع گجرانوالہ سے ہے۔
جنوبی افریقہ میں ڈکیتی کے دوران مزاحمت پر 3 پاکستانیوں کو قتل کردیا گیا۔
News ID 1886343
آپ کا تبصرہ